لاہور:تھنک فیسٹ میں کینیڈا کارنر عوام کی توجہ کا مرکز بنا رہا

کینیڈین ہائی کمیشن اسلام آباد کےکینیڈا کارنر پرعوام کارش، مختلف موضوعات پر معلومات حاصل کیں
“جنگ نیوز کینیڈا” کی ٹیم نے بھی کینیڈین ہائی کمیشن کی کاوشوں کو سراہتے ہوۓ بھرپور تعاون کا یقین دلایا

لاہور میں منعقدہونیوالا تھنک فیسٹ تین روز جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر ہوگیا۔ لاہور آرٹس کونسل کے الحمراء ہال میں منعقدہ فیسٹیول میں کینیڈین ہائی کمیشن اسلام آباد کی جانب سے قائم کردہ” کینیڈا کارنر “عوام کی توجہ کا مرکز بنا رہا .فیسٹول میں ہزاروں مرد وخواتین خصوصا نوجوانوں کی بڑی تعداد نے “کینیڈاکارنر”کو وزٹ کیا اور کینیڈا میں تعلیمی سرگرمیوں ، ثقافت اور تجارت کے مواقعوں بارے معلومات حاصل کیں۔

کینیڈین کارنر کی خاص بات”Banff”فلم فیسٹول کی منتخب شارٹ فلمز کی سکریننگ تھی جس میں کینیڈا کے پہاڑی سلسلے اور ڈائیورسٹی کے متعلق فلموں کی نمائش کی گئی جسے شائقین نے بے حد پسند کیا۔اس موقع پر پاکستان میں کینیڈا کے ہائی کمشنر طارق علی خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا”Banff “فلم فیسٹول میں کینیڈا کی ثقافت کی بہترین انداز میں عکاسی کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کینیڈا میں دنیا کی بہترین یونیورسٹیاں موجود ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ پاکستانی نوجوان بڑی تعداد میں وہاں جاکر تعلیمی مواقعوں سے استعفادہ حاصل کریں۔

فیسٹیول کے آخری روز پاکستان کے دورہ پر آۓ “جنگ نیوز کینیڈا “کے چیف ایڈیٹر اشرف خان لودھی نے بیوروچیف محمد بابر کے ہمراہ تھنک فیسٹ میں کینیڈا کارنر کا دورہ کیا جہاں پبلک افئیرز آفیسر زرمینہ نیئرنے انہیں خوش آمدید کہتے ہوۓ کینیڈا کارنر کے قیام کے اغراض و مقاصد پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ زرمینہ نیئرنےبتایا کینیڈین ہائی کمیشن اسلام آباد پاکستان اور کینیڈا کے مابین تجارت اور تعلیمی سرگرمیوں سمیت دیگر شعبوں میں روابط کے فروغ کیلئے کوشاں ہے اور تھنک فیسٹ میں کینیڈا کارنر کا قیام بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

جنگ نیوز کینیڈا کی ٹیم نے کینیڈا کارنر کے قیام کو سراہتے ہوۓ امید ظاہر کی اس طرح کے ایونٹس مستقبل میں بھی منعقد کۓ جائینگے اور “جنگ نیوز کینیڈا” اپنے پرنٹ اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے ان سرگرمیوں کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔