لاہور:قومی ہاکی ٹیم کی نیشنز ہاکی کپ کے فائنل میں رسائی

کوالاالمپور(تصاویر :عمران شیخ) ایف آئی ایچ نیشن ہاکی کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے فرانس کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شوٹ آؤٹ پر 2-3 سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

ملائشیا کے شہر کوالالمپور میں جاری ایف آئی ایچ نیشن ہاکی کپ میں پاکستان اور فرانس کے مابین کھیلے جانے والے سیمی فائنل میچ میں پاکستان نے شوٹ آؤٹ کے ذریعے دو کے مقابلے میں تین گول سے کامیابی حاصل کی۔


مقررہ وقت کے اختتام تک پاکستان اور فرانس کے مابین میچ 3-3 گول سے برابر رہا۔ فرانس نے پہلے ہاف میں دو گول کی سبقت حاصل کی تیسرے کوارٹر میں قومی ٹیم نے شاندار کم بیک کرتے ہوۓ تین گول کرکے سبقت حاصل کی جسے آخری لمحات میں فرانس نے برابر کر کیا۔ پاکستان کی جانب سے پہلا گول38ویں منٹ میں افراز نے،42ویں منٹ میں پینلٹی کارنر ہر محمد سفیان خان نےاور 43ویں منٹ میں محمد حماد الدین نے فیلڈ گول سکور کیا۔ فرانس کی جانب سے زیویئر اور وکٹر نے گول سکر کۓ۔ بعد ازاں پاکستانی کھلاڑیوں نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے شوٹ آؤٹ کے ذریعے میچ 2-3 سے جیت لیا۔ مین آف دی میچ رانا وحید اشرف قرار پائے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میر طارق حسین بگٹی اور سیکرٹری جنرل اولمپین رانا مجاہد علی خاں جو خود بھی ملائشیاء میں موجود ہیں سیمی فائنل جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد دی اور فائنل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں