لاہور:ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کٹ سامنے آ گئی

لاہور (اسپورٹس ڈیسک) ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کٹ سامنے آ گئی ہے۔ رونمائی تقریب میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی اور سابق چیئرمین نجم سیٹھی نے شرکت کی۔

پاکستان کی ٹی 20 ورلڈ کپ جرسی کو “دی وین گارڈ مارخور ایڈیشن” کا نام دیا گیا ہے۔ جرسی پر ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کا لوگو درج ہے اور نیچے میزبان ممالک بھارت اور سری لنکا کے نام بھی موجود ہیں۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کیلئےنیک خواہشات ہیں اور وہ پر امید ہیں کہ یہ ٹیم ٹرافی جیت کر واپس آئے گی۔

پاکستانی ٹیم گروپ اے میں شامل ہے اور اپنی مہم کا آغاز 7 فروری کو نیدرلینڈز کے خلاف میچ سے کرے گی، جبکہ دوسرا میچ 10 فروری کو امریکا کیخلاف ہے۔ قومی ٹیم کا بھارت کے ساتھ 15 فروری کا میچ اب حکومتی اعلان کے بعد نہیں ہوگا۔ گروپ اے میں پاکستان ٹیم اپنا آخری میچ 18 فروری کو نمیبیا کے خلاف کھیلے گی۔