پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔ٹی 20 سیریز کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کریں گے جب کہ بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔
اس کے علاوہ سکواڈ میں فخر زمان، صائم ایوب، شاداب خان، نسیم شاہ، فہیم اشرف، محمد وسیم جونیئر شامل ہیں۔
محمد سلمان مرزا، ابرار احمد، محمد نواز، عثمان طارق، خواجہ محمد نافع، صاحبزادہ فرحان اور عثمان خان (وکٹ کیپر) بھی سکواڈ کا حصہ ہیں۔
واضح رہے آسٹریلیا کی ٹیم 28 جنوری کو پاکستان پہنچے گی اور میچز لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں 29، 31 جنوری اور 1 فروری کو ہوں گے۔ سیریز کیلئے ٹکٹوں کی فروخت جاری ہے تاہم خراب معاشی صورتحال کے باعث ٹکٹوں کی فروخت سست روی کا شکار ہے۔

