لاہور اور فیصل آباد میں موسلا دھار بارش، نشیبی علاقے زیرِ آب

لاہور/فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) صوبہ پنجاب کے بڑے شہروں لاہور اور فیصل آباد میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے اور ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی۔

واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی (واسا) لاہور کے مطابق شہر میں سب سے زیادہ بارش پانی والا تالاب میں 92 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔دیگر علاقوں میں بارش کے اعداد و شمار درج ذیل ہیں.

فرخ آباد: 78.5 ملی میٹر،لکشمی چوک: 69 ملی میٹر،چوک ناخدا اور اقبال ٹاؤن: 60، 60 ملی میٹر،سمن آباد: 68.5 ملی میٹر،گلشن راوی: 59.5 ملی میٹر،شادی پورہ: 52.5 ملی میٹر،جوہر ٹاؤن: 38 ملی میٹر،تاج پورہ: 16 ملی میٹر،مغلپورہ: 15 ملی میٹر،ایئرپورٹ: 5 ملی میٹر

واسا کی رپورٹ کے مطابق جیل روڈ پر 23 ملی میٹر، گلبرگ ہیڈ آفس پر 24 ملی میٹر، اپر مال پر 25.5 ملی میٹر اور نشتر ٹاؤن میں 35 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

“فیصل آباد کی صورتحال”
فیصل آباد میں بھی وقفے وقفے سے موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری رہا، جس کے نتیجے میں مختلف علاقوں میں پانی جمع ہو گیا اور ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔شہر میں سب سے زیادہ بارش غلام محمد آباد میں 175 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ دیگر علاقوں میں بارش کی مقدار یہ رہی.

گلستان کالونی: 166 ملی میٹر،علامہ اقبال کالونی: 166 ملی میٹر،جیل روڈ: 163 ملی میٹر،ڈوگر بستی: 154 ملی میٹر، مدینہ ٹاؤن: 154 ملی میٹر

شدید بارش کے باعث دونوں شہروں میں نظامِ زندگی متاثر ہوا ہے، نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ ٹریفک کی روانی بھی سست روی کا شکار ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں