لاہور اور کراچی میں امریکی قونصلیٹ سروسز معطل کردی گئی

لاہور/کراچی (نمائندگان) امریکی سفارتخانہ نے اعلان کیا ہے کہ لاہور اور کراچی میں امریکی قونصلیٹ کی سروسز معطل ہیں اور آج سے 13 مارچ تک تمام امیگرینٹ اور نان امیگرینٹ ویزا اپوائنٹمنٹس منسوخ کر دی گئی ہیں۔

سفارتخانے کے مطابق درخواست دہندگان کو نئی اپوائنٹمنٹ کے لیے ہدایات ای میل کے ذریعے بھیجی جائیں گی، جبکہ امریکی شہریوں کے لیے معمول کی اور ایمرجنسی سروسز جاری رہیں گی۔

دوسری جانب کراچی میں امریکی قونصل خانے کے باہر ہنگامہ آرائی کے دوران 11 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوئے۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ذوالفقار لاڑک کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

اس موقع پر ایس ایس پی امجد شیخ نے مکمل تفصیلات فراہم کیں اور قونصل خانے کے باہر ہنگامہ آرائی کی ویڈیوز بھی پیش کی گئیں۔ کمیٹی مزید افسران کو طلب کرے گی اور 7 روز کے اندر مکمل رپورٹ وزیرِ داخلہ کو پیش کرے گی۔