لاہور: اینکر غریدہ فاروقی کی جانب سے درج مقدمے میں یوٹیوبر عمرعادل گرفتار

لاہور: یوٹیوبر اور میزبان عمر عادل کو ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے گرفتار کرلیا۔یوٹیوبر عمر عادل کو اینکر غریدہ فاروقی کی جانب سے درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔عمر عادل نے اینکر غریدہ فاروقی سمیت کئی خواتین پر فحش اور جھوٹے الزامات عائد کیے تھے۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ سائبر کرائم ونگ کی عمر عادل سے تفتیش جاری ہے۔واضح رہے کہ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بھی یوٹیوبر عمر عادل کے خلاف ایف آئی اے میں درخواست دی تھی۔عظمی بخاری نے ایف آئی اے کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ عمر عادل نے اپنے وی لاگ میں وزیر اعلیٰ پنجاب اور دیگر خواتین اینکرز کی کردار کشی کی تھی۔درخواست میں کہا گیا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اور خواتین اینکرز کے حوالے سے گفتگو کرنے پر عمر عادل کے خلاف کاروائی کی جائے۔

اپنا تبصرہ لکھیں