لاہور بورڈ سوئمنگ مقابلے گورنمنٹ کالج نے جیت لۓ

لاہور (محمدبابر سے) لاھور بورڈ انٹر کالجیٹ 2024.25 کی کھیلوں کا آغاز سوئمنگ چیمپئن شپ سے ہوا۔ انٹر کالجیٹ سوئمنگ چیمپئن شپ ایف سی کالج کے سوئمنگ پول میں منعقد ہوئی لاھور ڈویژن سے 8،کالجزز کے 80،کھلاڑیوں نے چیمپئن شپ میں شرکت کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر سپورٹس ایف سی کالج بابر کمال تھے انہوں نے لاھور بورڈ کی کارکردگی کی تعریف کی، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نے چیمپئن شپ اپنے نام کی، ایف سی کالج اور پنجاب کالج نے دوسری پوزیشن حاصل کی تیسری پوزیشن سپیرییر کالج نے حاصل کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر سپورٹس لاھور بورڈ ضیاء سبطین تھے انہوں نے کھلاڑیوں میں کیش پرائز اور اسناد تقسیم کیے انہوں نے چیرمین لاھور بورڈ کمشنر لاہور زید بن مقصود اور سیکرٹری لاھور بورڈ رضوان نذیر کی خصوصی کاوش سے سپورٹس کی ترقی کے لئے اہم کردار ادا کیا، ڈائریکٹر سپورٹس پنجاب گروپ آف کالجزز ارشد ستار نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ لاھور بورڈ سے جو کھلاڑی ٹورنامنٹ میں شرکت کرتے ہیں وہی پاکستان کی نمائندگی کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں