لاہور: بھاٹی گیٹ واقعہ، مزید 2 ملزمان گرفتار، تعداد 5 ہوگئی

لاہور (نامہ نگار) بھاٹی گیٹ کے قریب ماں اور بیٹی کے سیوریج لائن میں گر کر جاں بحق ہونے کے واقعے میں پولیس نے مزید دو ملزمان کو گرفتار کرلیا، جس کے بعد گرفتار افراد کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کے مطابق لواحقین کو مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے ذمہ داران کے خلاف کارروائی میرٹ پر تیز کرنے کا حکم دیا ہے۔

واقعے میں جاں بحق ماں اور بیٹی کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی جس میں اہلِ خانہ، سیاسی و سماجی شخصیات اور اہلِ علاقہ نے شرکت کی۔