لاہور : جرمن سیاح لُٹ گیا، 27 سالہ برگ فلورائن جرمنی سے سائیکل پر پاکستان آیاتھا

لاہور میں جرمن سیاح لُٹ گیا، 27 سالہ برگ فلورائن جرمنی سے سائیکل پر پاکستان آیا۔

پولیس کے مطابق جرمن سیاح ایئرپورٹ کے قریب سڑک پر کیمپ لگا کر سو رہا تھا، اس نے بتایا کہ مسلح افراد نے اس پر تشدد کیا، موبائل فون کے ساتھ نقدی بھی چھین لی۔

ایف آئی آر کے مطابق 2 ملزمان نے سیاح سے موبائل فون، 500 امریکی ڈالرز اور 5 ہزار پاکستانی روپے کے ساتھ کیمرہ بھی چھین لیا۔

پولیس نے جرمن سیاح کی درخواست پر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں