لاہور (نمائندہ خصوصی) ملتان روڈ پر راوی کنارے واقع فارم ہاؤس میں سیلابی پانی میں پھنسے 6 شیروں کو ریسکیو کرلیا گیا۔سیکریٹری وائلڈ لائف کی نگرانی میں وائلڈ لائف رینجرز اور ریسکیو فورس نے خصوصی آپریشن کیا، جس میں 4 کشتیاں اور ویٹرنری ڈاکٹرز بھی شامل تھے۔
طوفانی بارش اور پانی کے دباؤ کے باوجود تمام شیروں کو بحفاظت محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا.محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے بعد شیروں کا فوری طبی معائنہ کیا گیا اور ان کی صحت کی مسلسل نگرانی جاری ہے۔

