لاہور: زنجیروں میں جکڑے 5 بچے بازیاب، باپ گرفتار

لاہور پولیس نے سمن آباد میں ایک گھر سے زنجیروں میں جکڑے 5 بچے بازیاب کرلیے۔ بچوں کو ان کے باپ نے باندھ رکھا تھا۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا اور بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کردیا۔

سمن آباد میں 13 سالہ بچی نے ون فائیو پر پولیس کو اطلاع دی کہ والد نے چار بھائیوں سمیت اسے باندھ رکھا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم کی بیوی اسے چھوڑ گئی تھی، بچے بھی ماں کے پاس جانا چاہتے تھے۔ ملزم نے انہیں روکنے کےلیے باندھ کر رکھا تھا، مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن سلمان لیاقت کے مطابق درندہ صف باپ بچوں کو تشدد کا نشانہ بناتا تھا اور انہیں زنجیروں سے باندھ کر رکھتا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں