لاہور: سیلاب سے متاثرہ نجی سوسائٹی کے مالک کی 1400ایکڑ اراضی قرق کرلی گئی

لاہور (نامہ نگار) سیلاب سے متاثرہ نجی سوسائٹی کے مالک خوشی محمد کی چودہ سو کنال زمین قرق کرلی گئی۔ سیلاب کے ریلیف آپریشن کا سارا خرچ اراضی کے مالک سے ریکورکرکے قومی خزانے میں جمع کروایا جائیگا۔

سیکرٹری ہاؤسنگ کی ہدایت پر ڈی سی لاہور نے ڈی جی اینٹی کرپشن کو خط لکھ دیا، سیکریٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل، کشمنر لاہور مریم خان اور ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے ریلیف آپریشن کی کامیاب تکمیل پر سوسائٹی کا دورہ بھی کیا۔اس موقع پر شہریوں کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے حق میں نعرے بازی کی۔

اپنا تبصرہ لکھیں