لاہور: سیکیورٹی گارڈ پنجاب گروپ آف کالجز کی طالبہ سے زیادتی کے الزام میں گرفتار

لاہور: پنجاب پولیس نے اتوار کے روز گلبرگ کے علاقے میں واقع پنجاب گروپ آف کالجز کے سیکیورٹی گارڈ کو طالبہ سے مبینہ زیادتی کے الزام میں گرفتار کر لیا.”ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ملزم سیکیورٹی گارڈ، جو اس زیادتی کے واقعے میں ملوث ہے، سوشل میڈیا پر خبر وائرل ہونے کے بعد فرار ہو گیا تھا۔پولیس نے واقعے کے 10 گھنٹوں کے اندر اندر ملزم سیکیورٹی گارڈ کو لاہور کے مضافات میں ایک اور شہر سے گرفتار کر لیا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ متاثرہ طالبہ اور اس کے خاندان کا سراغ لگانے اور قانونی کارروائیاں جاری ہیں۔
یہاں یہ ذکر کرنا ضروری ہے کہ لاہور میں پنجاب گروپ آف کالجز (پی جی سی) کیمپس 10 کی ایک فرسٹ ایئر کی طالبہ کو مبینہ طور پر کالج کے بیسمنٹ میں سیکیورٹی گارڈ، جس کا نام “عون” بتایا گیا ہے، نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب طالبہ وقفے کے دوران غلطی سے بیسمنٹ میں بند ہو گئی تھی۔

اس کی مدد کیلئے چیخ و پکار ایک مرد ٹیچر نے سنی اور اس کو بیسمنٹ سے باہر نکالا گیا۔ ملزم گارڈ موقع سے فرار ہو کر چھپ گیا۔رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مذکورہ گارڈ کا خواتین سٹاف کے ساتھ بھی نامناسب رویے کا ماضی رہا ہے۔بڑھتے ہوئے خدشات کے باوجود، مبینہ طور پر کالج انتظامیہ طلباء پر دباؤ ڈال رہی ہے کہ وہ خاموش رہیں اور کالج کی ساکھ کو شفافیت پر ترجیح دی جا رہی ہے۔ادھر متاثرہ طالبہ اس وقت آئی سی یو میں زیر علاج ہے۔دریں اثناپنجاب حکومت نے مذکورہ کالج کی رجسٹریشن بھی منسوخ کردی ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں