لاہور(نامہ نگار)سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو دھمکیاں دینے کے مقدمے میں کالعدم ٹی ایل پی کے رہنما پیر ظہیرالحسن شاہ کو انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے ساڑھے 35 سال قید کی سزا سنا دی۔
لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج ارشد جاوید نے مقدمے کے ٹرائل کے مکمل ہونے کے بعد فیصلہ سنایا۔ عدالت نے مجرم کو مختلف دفعات کے تحت مجموعی طور پر ساڑھے 35 سال قید کی سزا کے ساتھ ساتھ 6 لاکھ روپے جرمانے کا بھی حکم دیا۔
واضح رہے کہ پیر ظہیرالحسن شاہ کے خلاف یہ مقدمہ 2024ء میں سابق چیف جسٹس کو دھمکیاں دینے کے الزام پر درج کیا گیا تھا۔

