لاہور (سپورٹس ڈیسک) کراچی کنگز کے کھلاڑی لاہور قلندر کے ہاتھوں شکست کے بعد ذہنی تناؤ دور کرنے کیلۓ اپنے کپتان ڈیوڈ وارنر کی قیادت میں گولف کھیلنے پہنچ گۓ۔ کراچی کنگز کے غیر ملکی کھلاژیوں نے اپنی مہارت سے گولف کورس کے آفیشلز کو حیران کر دیا۔ یاد رہے کہ گولف دنیا بھر کے کرکٹرز کا پسندیدہ کھیل ہے۔ پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم، وقار یونس اور محمد حفیظ بھی باقاعدگی سے گولف کھیلتے ہیں۔


