لاہور قلندر اور وارکشائر کاؤنٹی کرکٹ کلب کی عالمی شراکت داری کا اعلان

پاکستان سپر لیگ کی چیمپئن لاہور قلندر اور انگلش کاؤنٹی وارکشائر کے مابین برمنگھم اور لاہور میں کرکٹ کے فروغ کیلئے مشترکہ منصوبے کا اعلان کیا گیا۔ اس شراکت داری کا آغاز رواں سال موسم خزاں میں ہوگا جس کے تحت پلیئر اور کوچ ایکسچینج پروگرام اور اکیڈمیز کا قیام عمل میں لایا جاۓ گا۔

منصوبے کے تحت سکاؤٹنگ نیٹ ورک اور کمیونٹی پروجیکٹس میں تعاون سمیت گراس روٹ کرکٹ کے فروغ پر پر بھی توجہ دی جاۓ گی۔ معاہدے پر دستخط کی تقریب میں برٹش پاکستان انیشی ٹیو کے ابراہم خان کا کہنا تھا کہ یہ تعاون کھیل کی ترقی اور نوجوان راستوں کیلئےاہم ہے۔ لاہور قلندر کے ثمین رانا نے کہا کہ شراکت لاہور اور برمنگھم کی کمیونٹیز کو کرکٹ کے ذریعے جوڑے گی۔

واضح رہے کہ برٹش پاکستان انیشی ایٹو (BPI) نے شراکت داری کے قیام میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ مارچ 2025 کے لاہور اکیڈمی ٹور نے ثقافتی اور کھیلوں کے تبادلے کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا۔ یہ شراکت دونوں کلبوں کیلئے پائیدار ماڈل اور مستقبل کا ورثہ قائم کرے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں