پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑی ابوبکر کی لاہور میں گھٹنے کی سرجری ہوگئی۔ اسکاٹ لینڈ سے آئے پاکستانی ڈاکٹر کامران بٹ نے مقامی اسپتال میں ان کا آپریشن کیا۔
واضح رہے کہ قومی ہاکی پلیئر کا گھٹنہ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کیخلاف میچ کے دوران زخمی ہوا تھا۔
آپریشن کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں ابوبکر کا کہنا تھا کہ آپریشن کی کامیابی پر بہت خوش اور پی ایچ ایف کا شکر گزار ہوں۔ ری ہیب کیلئےآسٹریلیا جانے کا پلان ہے۔
ادھر صدر پی ایچ ایف طارق بگٹی نے کہا ہے کہ ابوبکر کے چہرے پر مسکراہٹ دیکھ کر بہت اچھا لگا۔ وہ پاکستان کا فخر ہے، اسے جلد میدان میں دیکھنا چاہتے ہیں۔