لاہور پریس کلب: ارشد انصاری13ویں بارصدر منتخب،زاہد عابد سیکرٹری ہونگے

لاہور پریس کلب کے انتخابات میں ارشد انصاری13ویں بارصدر جبکہ زاہد عابد سیکرٹری منتخب ہوئے ہیں۔
لاہور پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں جرنلسٹ پروگریسیو الائنس نے15 میں سے9نشستیں جبکہ پائنیرز،پروگریسو،فرینڈز،ایمپرا گرینڈ الائنس نے5 نشستیں جیتی ہیں۔گورننگ باڈی کی ایک سیٹ آزار امیدوار نے جیتی.

لاہور پریس کلب کے انتخابات میں جرنلسٹ، پروگریسو الائنس نے میدان مار لیا ہے اور 6 ایگزیکٹو نشستوں میں سے 5 نشستیں،صدر، سینئر نائب صدر، سیکرٹری، جوائنٹ سیکرٹری اور خزانچی پر کامیابی حاصل کی جبکہ پائنیرز، پروگریسو، فرینڈز، ایمپرا گرینڈ الائنس نے نائب صدر کی نشست پر کامیابی حاصل کی ہے۔گورننگ باڈی کی 9 نشستوں پر دونوں گروپوں کے چار چار ارکان کامیاب ہوئے ہیں۔

جرنلسٹ پروگریسیو الائنس کے الفت مغل،خواجہ سرمد فرخ، رانا شہزاد، شاہدہ بٹ، پائنیرز،پروگریسو،فرینڈز،ایمپرا گرینڈ الائنس کے مدثر شیخ، محبوب چوہدری، بدر سعید، شاکر اعوان کامیاب ہوئے جبکہ ایک آزاد امیدوار کیمرہ مین اسد گڈو نے بھی کامیابی حاصل کی۔

امیدواروں کے حاصل کردہ ووٹوں کی تفصیل یوں ہے.
“صدارت “کے 3امیدواروں میں سے ارشد انصاری نے1108ووٹ حاصل کئے.ان کے مدمقابل بابرڈوگر818لیکردوسرے اور احسن ضیاء26ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے.کل ڈالے گئےووٹوں میں سے 33ووٹ مسترد ہوئے.

“سینئرنائب صدر”کی نشست کیلئے فتح‌یاب امیدوار افضال طالب نے1123ووٹ حاصل کئے.حافظ فیض احمد780ووٹ کیساتھ دوسرے نمبر پر رہے.کاسٹ کئے گئے ووٹوں میں سے82 ووٹ مستردتصورکئے گئے.

“نائب صدر”کیلئے صائمہ نواز980کامیاب قرارپائیں جبکہ امجدعثمانی نے 873 ووٹ لئے اور علی جعفری 61 ووٹ حاصل کرسکے.71ووٹ مستردکئے گئے.

“سیکرٹری”کی نشست کیلئے زاہد عابد904ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوئے.دوسرے نمبر پرزاہد شیروانی نے616ووٹ حاصل کئے.جعفربن یار375جبکہ منصورملک46ووٹ حاصل کرسکے.44ووٹ مسترد شمارہوئے.

“جوائنٹ سیکرٹری”کی نشست عمران شیخنے764ووٹ حاصل کرکے جیتی.مخدوم اطہرمحمودکے687ووٹ تھے.فرخ بٹ360اورظہیر شیخ100ووٹ حاصل کئے.74ووٹ مستردہوئے.

1163ووٹ حاصل کرکےسالک نواز”خزانچی”منتخب ہوئے.جواد رضوی692ووٹ لیکر دوسرے اورعامر ملک66ووٹ لیکر تیسرے نمبرپررہے.46ووٹ مسترد ہوئے.

“گورننگ باڈی”میں مدثر شیخ825،سید بدر سعید678،خواجہ سرمد فرخ675،رانا شہزاد673،شاہدہ بٹ619،محبوب چوہدری605،شاکر محمود اعوان579،اسد محمود گُڈو576اورالفت مغل574ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرارپائے.

علاوہ ازیں چیئرمین الیکشن کمیٹی شفیق اعوان ،ممبران کمیٹی میاں حبیب،نعیم اقبال،مبشربخاری ،میاں شاہداورارسلان بھٹی نے الیکشن کے نتائج کااعلان کیا۔نومنتخب صدرارشدانصاری نے اس موقع پرکہاکہ آج انتخابات کاعمل مکمل ہوگیاہے جس میں کوئی بھی نہیں ہارا،انتخابات میں حصہ لینے والے تمام صحافی ہمارے دوست ہیں اورسب انتخابات میں کامیاب ہوئے ہیں ۔انہوں نے مزیدکہاکہ ہم صحافی کمیونٹی کی خدمت کاجدبہ لیکرآئے ہیں اورماضی کی طرح ان کی خدمت میں کوئی کسراٹھانہ رکھیں گے۔جرنلسٹ پروگریسوالائنس کے قائدین اورتمام سپورٹرزکاشکریہ اداکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ الائنس کی مشترکہ شاندارکامیابی ہے ۔انہوں نے الیکشن کمیٹی اورکلب سٹاف کوپرامن اورمثالی الیکشن کے انعقادپرزبردست خراج تحسین پیش کیااوراپنے تمام ووٹرزاورسپورٹرزکابھی شکریہ اداکیاجنہوں نے الیکشن کوپرامن بنانے میں اپناکرداراداکیا۔اس موقع پرسیکرٹری زاہدعابدنے تمام ممبران اورسپورٹرزکاشکریہ اداکیااورکلب سٹاف کیلئے آدھی سیلری الیکشن بونس اوردوچھٹیوں کااعلان بھی کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں