بارش سے متاثرہ میچ میں مہمان ٹیم نے بال آؤٹ سسٹم کے تحت 2-1 سے کامیابی حاصل کی
مہمان ٹیم کو خوش آمدید کہتے ہیں،لاہور پریس کلب علیم ڈار فاؤنڈیشن
کے ساتھ ہر طرح کے تعاون کیلۓ تیار ہے:ارشد انصاری
کرکٹ کی خدمت عبادت سمجھ کرکی اب علیم ڈار فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے انسانیت
کی خدمت کا بیڑہ اٹھایا ہے،لاہور پریس کلب کے شانہ بشانہ ساتھ ہیں:علیم ڈار
شاندار انتطامات پر ارشد انصاری اور عمران شیخ کا شکریہ، لاہور
جمخانہ گراونڈ آ کر دل خوش ہو گیا:جاوید بٹ کپتان لیٹن لائنز
لاہور: پاکستان کے دوری پر آئی انگلینڈ کی لیٹن لائنز کرکٹ کلب اور لاہور پریس کلب کرکٹ ٹیم کے درمیان ہونے والا دوستانہ میچ بال آؤٹ کی بنیاد پر لیٹن لائنز نے جیت لیا۔لاہور جمخانہ کرکٹ گراؤنڈ باغ جناح میں ہونے والے اس میچ کا کھیل بارش کی وجہ سے ممکن نہ ہو سکا لیکن امپائرز میچ کو بال آؤٹ سسٹم کی طرف لے گۓ اور اس سسٹم کے دوسرے راؤںڈ میں لیٹن لائنز نے کامیابی حاصل کر لی۔

مہمان ٹیم کی جانب سے کپتان جاوید بٹ اور مجتبی شاہ جبکہ لاہور پریس کلب کے عمران شیخ نے کامیابی سے وکٹوں کو ہٹ کیا۔ قبل ازیں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا مہمانان خصوصی صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری، کپتانوں کے کپتان اظہر زیدی،عالمی شہرت یافتہ کرکٹ امپائر علیم ڈار اور سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرزاق سے تعارف کروایا گیا۔ اس موقع پر لاہور پریس کلب کے سینئر نائب صدر افضال طالب، جوائنٹ سیکرٹری عمران شیخ، سابق نائب صدر ندیم بسرا ،مینجر لاہور پریس کلب کرکٹ ٹیم رفیق خان،ممبر گورننگ باڈی شاہدہ بٹ، پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے صدر نعیم حنیف، سیکریٹری قمر بھٹی،پاکستان سپورٹس جرنلسٹس فیڈریشن کے صدر محمد اقبال ہارپر،سیکرٹری جنرل محمد بابر، سجال کے صدر عقیل احمد بلا،سیکرٹری محمد یوسف انجم، آصف سہیل، تقویم شاہ،قادر خواجہ، شہزاد ملک،کمال عظیم اظہر کاظمی، شیخ اعجاز، سپورٹس رپورٹرز،کلب ممبران کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری نے کہا کہ مہمان ٹیم لیٹن لائنز کو دل کی اتھاء گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ لیٹن لائنز کرکٹ کلب جب بھی پاکستان کے دورے پر آۓ گی تو وہ لاہور پریس کلب کی ٹیم کے ساتھ ضرور میچ کھیلے گی،انہوں نے میچ آرگنائز کرنے کے تعاون پر معروف سپورٹس ارگنائزر اظہر زیدی، سابق ٹیسٹ امپائر اور علیم ڈار فاؤنڈیشن کے روح رواں علیم ڈار کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ لاہور پریس کلب کا تعاون علیم ڈار فاؤنڈیشن کے ساتھ رہے گا. اس موقع پر علیم ڈار نے کہا کہ کرکٹ میں وقت عبادت سمجھ کر گزارا ہے اب علیم ڈار فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے انسانیت کی خدمت بھی اسی جزبے کے تحت جاری رکھنے کا عزم کر رکھا ہے اور کرکٹ کے حوالے سے اپنے صحافی بھائیوں اور لاہور پریس کلب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ کپتان لیٹن لائنز کرکٹ کلب انگلینڈ جاوید بٹ نے کہا کہ جمخانہ گراؤنڈ آ کر دل خوش ہو گیا .

شاندار انتظامات پر صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری،میچ کے چیف آرگنائزر اور جوائنٹ سیکرٹری پریس کلب عمران شیخ اور اظہر زیدی،علیم ڈار کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ تقریب کی نظامت کے فرائض معروف کمنٹیٹر راجہ اسد نے انجام دئیے۔ اس موقع پر لاہور پریس کلب کی طرف سے مہمانوں کو شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔

