لاہور : پنجاب یونین آف جرنلسٹس کی ایپنک کی نو منتخب قیادت کو مبارک باد

چیئرمین ایپنک شکیل کانگا ،سیکرٹری جنرل اصغر خان ،ناصر چشتی ،دارا ظفر
سمیت سعید اختر اور حاجی ابراھیم پرانے ٹریڈ یونین لیڈر ہیں

اس انتخاب سے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے مسائل حل ہونگے:نعیم حنیف صدر ، قمرالزمان بھٹی جنرل سیکرٹری

لاہور (وقائع نگار خصوصی) پنجاب یونین آف جرنلسٹس نے کراچی پریس کلب میں منعقدہ ایپنک کے تاریخی الیکشن پر ایپنک کی نو منتخب قیادت چیئرمین ایپنک شکیل کانگا ، سیکرٹری جنرل اصغر خان ، سینئر وائس چیئرمین ناصر چشتی ، وائس چیئرمین منصور ملک ، دارا ظفر ، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل رانا محمد یوسف ،وحید شیخ، مرزا عمران بیگ ، خزانچی محمد عرفان علی سمیت ممبران این ای سی طاہر حسن ،سعید اختر ، حیدر عباس ، محمد عثمان ، حاجی ابراھیم ، عدنان شوکت ،طاہر منصف ، عبیداللہ ، سعید محی الدین ، خرم غوری ، سید صابر علی اور ندیم محمود کو دلی مبارک باد دی ہے ۔

پی یوجے کے صدر نعیم حنیف ،جنرل سیکرٹری قمرالزمان بھٹی ،سینئر نائب صدر یوسف رضا عباسی ، نائب صدر ندیم زعیم ، جوائنٹ سیکرٹری مدثر حسین تتلہ ، شیر علی خالطی ، خزانچی نسیم قریشی اور ایگزیکٹو کونسل نے اپنے مبارک باد کے پیغام میں کہا ہے ایپنک کے نو منتخب چیئرمین شکیل کانگا ،سیکرٹری جنرل اصغر خان اور تمام قیادت ٹریڈ یونین میں ایک عرصہ سے خدمات انجام دے رہے ہیں ۔

صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے مسائل کے حل کے لئے تمام قائدین متحرک کردار ادا کرتے آ رہے ہیں ۔ اب ایپنک کے الیکشن میں تمام قائدین کا متحد ہونا صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے لئے خوش آئند ہے ۔ پی یوجے کے صدر نعیم حنیف نے کہا شکیل کانگا، ناصر چشتی ، منصور ملک دارا ظفر ، اصغر خان ،عرفان علی حاجی ابراھیم ، سعید اختر اور پوری ایپنک قیادت پر اب ورکرز کے مسائل کے حل کی ذمہ داری ہے ۔ جس کے لئے سب پی ایف یوجے اور ایپنک کے پلیٹ فارم پر مل کر جدوجہد کریں گے۔

پی یوجے کے جنرل سیکرٹری قمرالزمان بھٹی نے کہا کہ ایپنک کے تمام دھڑوں کے ادغام میں پی ایف یوجے کے صدر افضل بٹ ،سیکرٹری جنرل ارشد انصاری ،مظہر عباس، ناصر زیدی ، سلیم شاہد ، شہزادہ ذولفقار ،طاہر حسن ،شفیق اعوان ،مخدوم بلال سمیت پوری ایف ای سی کا کردار بڑا شاندار اور تاریخی ہے جس نے کراچی میں منعقدہ ایف سی سی کے اجلاس ایپنک کے الیکشن کی منظوری دی اور کراچی یونین آف جرنلسٹس نے ان الیکشن کے انعقاد کی ذمہ داری لی جو الحمداللہ کے یوجے نے پوری کی جس پر سب مبارک باد کے مستحق ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب تمام صحافی قیادت اور میڈیا ورکرز مل کر اپنے حقوق کے تحفظ کے لئے مل کر کام کرینگے ۔