لاہور: گاڑی کی تلاشی پر خاتون نے لیڈی پولیس اہلکار کا بوتل مارکر سر پھاڑ دیا

لاہور (نمائندہ خصوصی)لاہور کے محمود بوٹی ناکہ (ایسٹرن بائی پاس) پر ٹریفک چیکنگ کے دوران ایک خاتون مشتعل ہوگئی اور بوتل سے حملہ کر کے لیڈی پولیس اہلکار رباب کے سر پر شدید چوٹ پہنچا دی۔ خاتون سمیرا کو گرفتار کر کے تھانہ مناواں منتقل کر دیا گیا۔

معمول کی چیکنگ کے دوران، خاتون نے اپنی گاڑی روک کر ٹریفک بلاک کر دیا اور اہلکاروں کے ساتھ بدتمیزی شروع کر دی۔ڈولفن اسکواڈ کے مطابق، جب لیڈی پولیس اہلکار نے خاتون سے گاڑی سائیڈ پر ہٹانے کا کہا تو وہ مشتعل ہو کر بوتل سے حملہ آور ہوگئی، جس سے شدید چوٹ آئی۔پولیس ترجمان کے مطابق، اہلکار رباب زخمی ہوئی اور خاتون سمیرا کو گرفتار کر کے مناواں پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں