لاہور ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے بلے کا نشان واپس لینے اور توشہ خانہ نااہلی کے خلاف اپیل پر سماعت کے لیے نیا لارجر بینچ تشکیل دے دیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے جسٹس شمس محمود مرزا کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ تشکیل دیا ہے۔لارجر بینچ میں جسٹس شاہد کریم ،جسٹس شہرام سرور چوہدری، جسٹس جواد حسن اور جسٹس رسال حسین شامل ہیں۔ پانچ رکنی لارجر بینچ توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی نااہلی کے خلاف 20 جون سے سماعت کرے گا۔جسٹس شاہد بلال حسن کی سپریم کورٹ میں نامزدگی کے بعد لارجر بینچ تحلیل ہوگیا تھا۔
اشتہار
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days