اسکاربرو سینٹر میں فنڈریزنگ ایونٹ کاانعقادکیا گیا.لبرل پارٹی کے صوبائی امیدوار مظہر شفیق اور ایم پی سلمیٰ زاہد کے گھر پر ایک فنڈریزنگ ایونٹ منعقد ہوا۔مظہر شفیق اسکابورو سینٹر کے حلقے سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔ مظہر شفیق کی نامزدگی کیلئے ان کے حلقے میں پارٹی اجلاس منعقد ہوا جن میں ان کے سینکڑوں حامیوں نے شرکت کی.
اس تقریب میں اہم شرکاء میں عرفان بابا، ڈینیئل ابراہیم، رابیہ رضوی، اور عظیم رضوی شامل تھے۔ ایونٹ کا مقصد کمیونٹی کے افراد کو متحد کرنا اور سیاسی حمایت کو مضبوط بنانا تھا۔
اس موقع پرمظہر شفیق نے کہا کہ ہم اپنی کمیونٹی کی نمائندگی کرنے کیلئے تیار اور اونٹاریو لبرل پارٹی کی جانب سے ایک نیا دور شروع کرنے کیلئے پُرعزم ہیں۔