لبنان: مقامی مسیحی پادری پیئر الرائےاسرائیلی حملے میں ہلاک

بیروت (ایجنسیاں)لبنان کے ایک سرحدی گاؤں کے مقامی مسیحی رہنما پادری پیئر الرائے اسرائیلی حملے میں مارے گئے۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی سرحد کے قریب واقع مسیحی گاؤں نے علاقہ چھوڑنے سے انکار کیا تھا جبکہ پادری پیئر الرائے نے جمعہ کے روز مسیحی برادری کا اجتماع منعقد کیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پادری پیئر الرائے نے اپنے جمعہ کے خطاب میں کہا تھا کہ ’’دعا اور محبت ہمارا ہتھیار ہے‘‘۔رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حملے میں مسیحی رہنما کے گھر پر دو گولے داغے گئے جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہوگئے۔بتایا گیا ہے کہ سرحدی قصبے کے مسیحی رہائشی حزب اللّٰہ اور اسرائیل کے درمیان جاری تصادم سے دور رہنے کی کوشش کر رہے تھے۔