جسٹس (ریٹائرڈ) قاضی فائز عیسیٰ 29 تاریخ کو لندن میں مِڈل ٹیمپل سوسائٹی کی تقریب میں شرکت کریں گے جہاں انھیں دیگر تین شخصیات کے ساتھ مِڈل ٹیمپل اِن میں بطور بینچر شامل کیا جائے گا۔
جسٹس (ریٹائرڈ) قاضی فائز عیسیٰ کو مڈل ٹیمپل لندن میں بینچر بنانے کی تقریب کے دوران پی ٹی آئی برطانیہ نے احتجاج کی کال دے دی ہے۔
صاحبزادہ عامر جہانگیر (فوکل پرسن ٹو عمران خان برائے برطانیہ و یورپ) اور جہانزیب خان (سابق سینئر وائس صدر پی ٹی آئی) برطانیہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر برٹش پاکستانیوں سے اس احتجاج میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے۔
انکا موقف ہے کہ جسٹس (ریٹائرڈ) قاضی فائز عیسیٰ پاکستان کے اندر جمہوریت کے قاتل ہیں اور وہ بطور چیف جسٹس سپریم کورٹ عام پاکستانیوں کے خلاف ہر طرح کے غیر قانونی اور غیر انسانی حکومتی ہتھکنڈوں میں مددگار رہے ۔ احتجاج میں زلفی بخاری ، محترمہ ملیکا بخاری (کوئین مدر سکالر مڈل ٹیمپل) اور شہر یار آفریدی بھی شرکت کریں گے۔