لندن:عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل کمی

لندن(ایجنسیاں)عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کا رجحان جاری ہے۔خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 5.2 فیصد کمی کے بعد 4613 ڈالر فی اونس پر آ گیا ہے۔اس سے قبل عالمی بازار میں سونے کی قیمت 215 ڈالر کم ہو کر 4676 ڈالر فی اونس رہی تھی۔

پاکستان میں آج فی تولہ سونا 21 ہزار 500 روپے سستا ہوا، جس کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 90 ہزار 362 روپے ہو گئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ 3 روز کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت مجموعی طور پر 82 ہزار 500 روپے کم ہو چکی ہے۔