لندن:معروف گلوکار عطااللہ عیسی خیلوی کا لندن میں شو ہنگامہ آرائی کا شکار ہوگیا .عطااللہ عیسی خیلوی کا شو جاری تھا جسکے دوران جب ایک بچہ سٹیج پر ڈانس کرنے کے لیے بڑھا تو وہاں انتطامیہ نے بچے کے ساتھ سختی کا مظاہرہ کیا جس پر وہ بچے کی فیملی ممبرز آگے بڑھے اور انہوں نے اس عمل کو روکا .
جس پر سیکورٹی اور بچہ کے خاندان کے افراد کے درمیان تصادم شروع ہوگیا .اس جھگڑے میں کچھ افراد کوچوٹیں بھی آئیں.عطااللہ عیسی خیلوی اسٹیج سے ھاتھ جوڑ کر لڑنے والوں سے معذرت کرتے رھے .حالات کی خرابی کی وجہ سے عطااللہ عیسی خیلوی شو ختم ہونے سے پہلے ہی وہاں سے چلے گئے.