لندن: پشتون تحفظ مومنٹ کے کارکنان کا پاکستان ہائی کمیشن کے سامنے پر تشدد مظاہرہ .مظاہرین نے افغان پرچم اٹھا رکھے تھے، ہائی کمیشن کی عمارت پر حملے کی کوشش .اس موقع پر موجود پاکستانی شہری نے روکا اور پاکستان کے زندہ باد کے نعرے لگائے .مظاہرین شہری پر چڑھ دوڑے، پولیس نے مظاہرین کو ہٹایا .پاکستانی شہری اپنی بوڑھی والدہ کے ہمراہ دستاویزات بنوانے کیلئے ہائی کمیشن آیا تھا۔ شہری نے مظاہرین کو روکا اور مقابلہ کیا۔ پولیس نے مظاہرین کو حملے سے روکا۔ پی ٹی ایم کارکنان شاعر گلمان وزیر کی ہلاکت کے خلاف مظاہرہ کر رہے تھے.گلمان وزیر اسلام آباد میں ذاتی لڑائی کے نتیجے زخمی ہو کر ہسپتال میں فوت ہوئے.لندن پولیس نے مظاہرین کو ہائی کمیشن کی عمارت سے پیچھے دھکیلا.میٹروپولیٹن پولیس نے پرتشدد مظاہرے کی تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ اسلام آباد پولیس گملان وزیر کی ہلاکت کی تحقیقات کررہی ہے۔