لندن میڈیا نے میچ میں 22 رنز سے کامیابی حاصل کی، ساجد عزیز کی تباہ کن بولنگ مین آف دی میچ قرار
لندن میڈیا کے کپتان غلام حسین اعوان نے فتح کو ٹیم ورک کا نتیجہ قرار دیدیا
سیریز کی کامیابی پیٹرن سہہل وڑائچ کے نام کرتے ہیں، ٹیم مینجر طاہر چودھری
لندن میڈیا کرکٹ کلب نے اپنے سالانہ ٹور کے آغاز میں یواے ای جرنلسٹس الیون کے خلاف سیریز دو ایک سے جیت لی۔ اجمان کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گے فیصلہ کن ڈے اینڈ نائٹ میچ میں آل راؤنڈر ساجد عزیز نے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھاتےہوئے لندن میڈیا کرکٹ کلب کو شاندار فتح سے ہمکنار کیا اور مین آف دی میچ کے حق دار قرار پاۓ۔ تفصیلات کے مطابق لندن میڈیا کرکٹ کلب اور یو اے ای پاک میڈیا کرکٹ ٹیم کے درمیان ایک دلچسپ اور سنسنی خیز کرکٹ میچ میں لندن میڈیا ٹیم کے کپتان غلام حسین اعوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں یاسر عباس کے شاندار 49 رنز اور حامد مشرقی کے 25 نائب کپتان اطہر عباسی کے 22 رنز اور سلیم صابری کے دو شاندار چھکوں کی بدولت میڈیا ٹیم نے 133 رنز کا ٹارگٹ دیا۔ جواب میں یو اے ای میڈیا ٹیم کی وکٹیں خزاں کے پتوں کی طرح جھڑتیں گئیں اور لیفٹ آرم سپنر ساجد عزیز نے مخالف ٹیم کی بیٹنگ لائن کی دھجیاں اڑا دیں اور پوری ٹیم 112 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

ہدف کے تعاقب میں یو اے ای پاک میڈیا ٹیم کی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار رہی اور پے در پے وکٹیں گرنے کے باعث ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ پوری ٹیم آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئی۔ محسن جعفری نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ کپتان غلام حسین اعوان ، غفران شانی اور اطہر عباسی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کرکے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
بیسٹ آف تھری کی اس سریز میں لندن میڈیا نے دو ایک سے کامیابی حاصل کی۔اس سے قبل دونوں ٹیمیں ایک ایک میچ جیت چکیں تھیں۔لندن میڈیا کرکٹ کلب ٹیم کے کپتان غلام حسین اعوان نے ٹیم کی اس شاندار کامیابی کو ٹیم ورک کا نتیجہ قرار دیا۔ لندن میڈیا کے ٹیم مینجر طاہر چوہدری نے شاندار فتح کو پیٹرن انچیف سہیل وڑائچ کے نام کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم اس وقت شاندار سپرٹ میں ہے.
آئندہ میچوں میں بھی بہتر کارگردگی کا مظاہرہ کرے گی۔میچ کے اختتام پر شاندار اور پروقار تقریب میں مہمان خصوصی چوہدری آصف بابا جان ، عدنان جہانگیر سردار آصف اور دیگر معزز مہمانوں نے فاتح ٹیم لندن میڈیا کرکٹ کلب کو وننگ ٹرافی جبکہ یو اے ای پاک میڈیا کرکٹ ٹیم کو رنر اپ ٹرافی پیش کی۔اور ٹیم کے اعزاز میں یو اے ای میڈیا ٹیم کے مینجر مدثر خوشنود نے پرتکلف ڈنر کا بھی اہتمام کیا۔

