برطانوی دارالحکومت لندن کے تاریخی ثقافتی مرکز سمرسیٹ ہاؤس میں لگنے والی آگ پر کئی گھنٹوں بعد قابو پالیا گیا۔برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے کے عمل میں 125 فائر فائٹرز نےحصہ لیا، سمرسیٹ ہاؤس کی آگ میں کوئی زخمی نہیں ہوا، عمارت میں آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔سمرسیٹ ہاؤس، دریائے ٹیمز کے کنارے واقع ہے، یہ پہلے کبھی شاہی محل ہوتا تھا اور اب ایک آرٹ، ثقافت اور تفریحی مرکز ہے، اسے پہلی مرتبہ 1500 کی دہائی میں تعمیر کیا گیا تھا، جسے 1700 کی دہائی میں منہدم کرکے دوبارہ تعمیر کیا گیا تھا۔