اونٹاریو(نمائندہ خصوصی) لوسو کینیڈین چیریٹیبل سوسائٹی کے زیر اہتمام 17ویں سالانہ گالا اور فنڈ ریزنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اونٹاریو کے پریمیئر ڈگ فورڈ، ملٹن کے میئر گورڈن کرانز، ایسوسی ایٹ منسٹر نینا تانگری سمیت کمیونٹی رہنماؤں اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب میں مس ماریا اور دیگر کمیونٹی نمائندگان نے بھی شرکت کرتے ہوئے سوسائٹی کی فلاحی سرگرمیوں کی حمایت کا اظہار کیا۔ گالا تقریب کا مقصد اونٹاریو بھر میں معذور افراد اور معاشرے کے کمزور طبقات کی مدد کیلئے فنڈز جمع کرنا اور آگاہی کو فروغ دینا تھا۔
شرکاء نے تقریب کے دوران کمیونٹی روابط کو مضبوط بنانے، مستحق افراد کی مدد کرنے اور فلاحی کاموں کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ پریمیئر ڈگ فورڈ اور دیگر سرکردہ شخصیات نے ادارے کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ سوسائٹی کی کوششیں صوبے بھر میں معذور افراد کی شمولیت اور فلاح و بہبود میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

