لوگ سمجھتے ہیں کہ میں کالا جادو کرتی ہوں، ریاچکرورتی

بالی ووڈ انڈسٹری کے معروف اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی اچانک موت کے بعد اُن کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی کو سخت قانونی جانچ پڑتال سے گزرنا پڑا تھا۔

بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ، ریا کو اپنے بوائے فرینڈ، سشانت کے لیے منشیات منگوانے کے الزام میں گرفتار بھی کیا گیا تھا۔

سشانت سنگھ کی موت کی تحقیقات سے کے کر آج تک اداکارہ ریا چکرورتی اپنے کریئر میں آگے بڑھنے کی کوششوں میں مصروف ہیں مگر اُنہیں تاحال ناکامی کا سامنا ہے۔

اداکارہ نے سشانت سنگھ کی موت سے قبل 7 فلموں میں ہی کام کیا تھا جبک وہ سات ساتھ فلمیں فلاپ ثابت ہوئی تھیں۔

اب اداکارہ ریا نے حال ہی میں معروف اداکارہ سشمیتا سین کی پوڈ کاسٹ میں انٹرویو دیا ہے۔

ریا چکرورتی نے انٹرویو کے دوران بتایا کہ کیسے سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد اُن کی زندگی مکمل طور پر بدل چکی ہے۔

پوڈ کاسٹ، ’چیپٹر 2‘ کی پہلی مہمان بننے والی اداکارہ ریا نے انٹرویو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ میں مذاق میں بھی اگر کہہ دیتی ہوں کہ میرے پاس سپر پاورز ہیں تو لوگ سمجھنے لگتے ہیں کہ میں کالا جادو کرتی ہوں۔

اُن کا کہنا تھا کہ میں اکثر کہتی ہوں کہ میں کسی کمرے میں داخل ہو کر اُسے مکمل طور پر ہلا سکتی ہوں، یہ سن کر آدھے لوگ سوچتے ہیں کہ میں کوئی چڑیل ہوں یا کالا جادو کرتی ہوں جبکہ کچھ لوگ کہیں گے میں ایک مضبوط لڑکی ہوں۔

پوڈ کاسٹ کے دوران اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ میں اب فلموں میں کام نہیں کر رہی ہوں کہ کیوں کہ میری شہرت کی وجہ سے اب مجھے فلموں میں کام نہیں دیا جاتا ہے، لوگ میری خراب شہرت کی وجہ سے مجھے ڈرتے ہیں اور اپنی فلموں میں کاسٹ نہیں کرتے۔

اپنا تبصرہ لکھیں