لڑکیاں 30 سال کی عمر سے پہلے شادی کرلیں: اسما عباس

شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ اسما عباس نے لڑکیوں کو مشورہ دیا ہے کہ 30 سال کی عمر سے پہلے شادی کرلیں۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ اسما عباس کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ لڑکیوں کو مشورہ دے رہی ہیں کہ وہ 25 سے 26 سال کی عمر میں یا 30 سال سے پہلے شادی کرلیں۔انہوں نے کہا کہ 30 سال کی عمر سے پہلے لڑکیوں کی پڑھائی بھی مکمل ہوجاتی ہے۔اسما عباس نے کہا کہ 30 سال کی عمر میں میچور ہوجاتی ہیں وہ اپنی بات کو بہتر سمجھتی ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ میں 18 سے 19 سال کی عمر میں لڑکیوں کی شادی سے متعلق بات کررہی ہیں کہ شوہروں کو انہیں آگے تعلیم جاری رکھنے کی اجازت دینی چاہیے۔اداکارہ نے بتایا کہ میری چھوٹی بہو پہلے سے جاب کرتی ہے اور اب میں نے اسے یہ بھی کہنا ہے کہ وہ اپنی تعلیم جاری رکھنا چاہے تو پڑھ سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری شادی 18 سال کی عمر میں ہوگئی تھی جو کہ بالکل غلط تھی لیکن مجھے بھی سجنے سنورنے، لپ اسٹک لگانے اور گوٹے والے کپڑے پہننے کا شوق تھا۔اداکارہ نے کہا کہ کچھ لڑکیوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ انہوں نے پڑھائی کے ساتھ ساتھ شادی بھی کی تو یہ مردوں کو چاہیے کہ وہ عورتوں کو اجازت دیں کہ وہ شادی کے بعد اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں