امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت مذکرات کیلئے سنجیدہ دکھائی نہیں دے رہی۔
بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکسز اور مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کا راولپنڈی کے لیاقت باغ میں دھرنا بارہویں روز بھی جاری رہا۔
دھرنے سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ان سے مذاکرات کرنے والی حکومتی کمیٹی تلاش گم شدہ ہے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ حکومت سنجیدہ دکھائی نہیں دے رہی، حکومتی کمیٹی کو بازیاب کروایا جائے۔
حافظ نعیم الرحمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کے مطالبات میں کوئی ایسا مطالبہ نہیں جو قابلِ عمل نہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ 8 اگست کو دھرنے کے شرکا مری روڈ پر مارچ کریں گے۔