برطانیہ کی لیبر پارٹی کے رہنما افضل خان کا کہنا ہے کہ لیبر پارٹی فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی۔ غزہ میں مساجد اسپتالوں اور گھروں کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا گیا۔
مانچسٹر میں لیبر پارٹی کے رہنما افضل خان، اینڈریو گوین اور کانر رینڈ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر کے حل کےلیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔
کانر رینڈ نے کہا کہ ٹوری پارٹی کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے عوام کو مہنگائی کا سامنا ہے۔
افضل خان نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ سیاحت اور تجارت کو فروغ دینے کے متمنی ہیں، لیبر پارٹی کشمیر کے حل کےلیے بھارت اور پاکستان کے درمیان ثالث کا کردار ادا کرے گی۔
انکا کہنا تھا کہ 40 سال سے کشمیر کے لیے آواز بلند کر رہا ہوں، برسر اقتدار آکر اس کا حل نکالنا چاہتے ہیں، دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان یہ مسئلہ سلگتی چنگاری ہے۔