لاہور: وزیر اعظم شہباز شریف نے لیسکو میں کرپشن پر نکالے گئے متعدد افسران کی غیر قانونی بحالی کا نوٹس لے لیا۔تفصیلات کے مطابق لیسکو میں کرپشن کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیا ہے۔
یہ کمیٹی 10 روز میں تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ پیش کرے گی، کمیٹی نے لیسکو مینجمنٹ سے الزامات پر جواب طلب کر لیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق لیسکو مینجمنٹ پر پیسے لے کر 12 افسران کی بحالی کا الزام ہے، انتظامیہ پر بین الاقوامی کمپنی سے سامان کی خریداری کا بھی الزام ہے۔
ذرائع توانائی ڈویژن کے مطابق سابق چیف ایگزیکٹو چوہدری امین کی تعیناتی بھی خلاف قانون کی گئی، کمیٹی نے موجودہ چیف، لیسکو چیئرمین بورڈ و دیگر افسران کو کل اسلام آباد بلا لیا ہے، افسران کے بیانات کے بعد کمیٹی اپنی رپورٹ وزیر اعظم کو بھجوائے گی۔