اسلام آباد : لیفٹیننٹ جنرل محمد علی کو سیکرٹری دفاع مقرر کر دیا گیا، یکم اکتوبرسےاپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ حکومت کی جانب سے لیفٹیننٹ جنرل محمد علی کو سیکرٹری دفاع مقرر کر دیا گیا، ان کو دو سال تین ماہ کے لیے سیکرٹری دفاع تعینات کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، وہ یکم اکتوبر سے اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
نئے سیکریٹری دفاع کی تعیناتی 2 سال اور 3 ماہ کیلئے کی گئی ہے اور تعیناتی کا اطلاق یکم اکتوبر 2024 سے ہوگا۔نئے سیکریٹری دفاع 31 دسمبر 2026 تک بطور سیکریٹری دفاع تعینات ہوں گے۔