مئی : بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 3.24 ارب ڈالر بھیجے، اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مئی میں 3.24 ارب ڈالر وطن بھیجے۔

کراچی سے اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق مئی 2024 کی ترسیلات اپریل 2024 کے مقابلے میں 43 کروڑ ڈالر زائد ہیں۔

مرکزی بینک کے مطابق ورکرز ترسیلات گزشتہ مئی کے مقابلے میں 54 فیصد زائد رہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے مئی میں 81.9 کروڑ ڈالر بھیجے۔ رواں مالی سال11 مہینوں کی ورکرز ترسیلات 27.09 ارب ڈالر رہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال 2023 کے 11 مہینوں سے رواں سال کے 11 مہینوں کی ترسیلات 7.7 فیصد زائد رہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال کے11 مہینوں میں سعودی عرب سے 6.6 ارب ڈالر کی ورکرز ترسیلات آئیں۔ عرب امارات سے جولائی 23 سے مئی 2024 کے دوران 4.88 ارب ڈالر بھیجے گئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق برطانیہ سے 4 ارب، امریکا سے 3.2 ارب، یورپ سے 3.2 ارب ڈالر پاکستان آئے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق دیگر خلیجی ممالک سے 2.8 ارب ڈالر پاکستان بھیجے گئے۔

اپنا تبصرہ لکھیں