کوئٹہ (نمائندہ خصوصی)سابق سینیٹر نوابزادہ لشکری رئیسانی نے کہا ہے کہ مائنز اینڈ منرلز ایکٹ پر اپوزیشن جماعتوں کی خاموشی تشویش کا باعث ہے۔لشکری رئیسانی نے کوئٹہ سے جاری بیان میں مزید کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو خط تحریر کیے گئے ہیں تاکہ وہ صوبے کے مفاد میں قانون سازی میں اپنا کردار ادا کریں۔
انہوں نے کہا کہ ایوان میں مشترکہ قرارداد کے ذریعے مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کو واپس لیا گیا، تاہم ایکٹ کی واپسی سے متعلق تاحال وزیراعلیٰ کے ایگزیکٹو آرڈر کی کاپی فراہم نہیں کی گئی۔سابق سینیٹر نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ کے ایگزیکٹو آرڈر کی کاپی کے حصول کے لیے عدالت سے رجوع کیا گیا ہے۔

