مارک زکربرگ کن چیزوں پر فضول خرچی نہیں کرتے؟

میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ کا شمار دنیا کے10 امیر ترین افراد میں ہوتا ہے لیکن اس کے باوجود بھی سادہ طرزِ زندگی کو پسند کرتے ہیں۔

مارک زکربرگ صرف ضروری اشیاء پر پیسے خرچ کرتے ہیں اور غیر ضروری طور پر بیش قیمتی اشیاء پر پیسے خرچ کرنے کو فضول خرچی سمجھتے ہیں۔

وہ درج ذیل 4 چیزوں پر اپنے پیسے بالکل بھی ضائع نہیں کرتے۔

مہنگے کپڑے
مارک زکربرگ تنقید کے باوجود بھی ہمیشہ ایک آرام دہ جینز اور شرٹ پہنے نظر آتے ہیں۔

وہ نہ تو مہنگے کپڑے خریدتے ہیں اور نہ ہی اپنے پاس بہت زیادہ تعداد میں کپڑے رکھتے ہیں۔

مارک زکربرگ کے خیال میں ایسا کرنے سے پیسوں کے ساتھ ساتھ ان کا وقت بھی بچتا کیونکہ اُنہیں ہر روز اُٹھ کر یہ نہیں سوچنا پڑتا کہ اُنہیں کونسے کپڑے پہن کر آفس جانا ہے۔

لگژری گاڑیاں
رپورٹس کے مطابق مارک زکربرگ عالی شان گاڑیوں پر بھی اپنے پیسے خرچ کرنے سے گریز کرتے ہیں۔

وہ عالی شان مہنگی گاڑیوں کے بجائے ایسی گاڑیاں خریدنے کو ترجیح دیتے ہیں جو سستی اور پائیدار ہوں۔

شادی کی غیر ضروری تقریبات
مارک زکربرگ شادی نے اپنی شادی پر غیر ضروری تقریبات کا انعقاد کرنے پر بھی پیسے خرچ نہیں کیے بلکہ وہ اپنے گھر کے بیک یارڈ میں ایک مختصر سی تقریب میں اہلیہ پرسیلا چین کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسک ہوگئے تھے۔

اپنا تبصرہ لکھیں