حاضرین میں اس وقت سونیاسدھوکے انتخابی مہم کیلئے بنائے جانیوالے دفترمیں موجودہوں ۔سونیاسدھوبرامپٹن سائوتھ سے وفاقی نشست کیلئے لبرل جماعت کیلئے انتخاب لڑرہی ہیں۔وہ چوتھی بارمنتخب ہونے والی ہیں آئیں ان سے پوچھتے ہیں کہ ان کی انتخابی مہم کیسی چل رہی ہے اورآئندہ ان کی جماعت کاکیالائحہ عمل ہے۔اس وقت ان کی جماعت کامورال بہترہواہے توان سے پوچھتے ہیں کہ ان کی رائڈنگ کیلئے ان کے پاس کیاپلاننگ ہے۔

سونیاسدھو: سب سے پہلے تومیری طرف سے تمام لوگوں کو اسلام علیکم ۔انتخابات کازمانہ ہے اب توصرف 5دن باقی ہیں ایڈوانس پولنگ کیلئے ۔اس لئے آج بہت گہماگہمی ہے اوربہت سی ٹیمیں پہنچی ہوئی ہیں اورزورشورسے مہم چل رہی ہے توآپ کودیکھاتوسوچاکہ پہلے انٹرویوکرلیاجائے ۔ہماری انتخابی مہم بڑی اچھی چل رہی ہے بڑامثبت فیڈبیک مل رہاہے اورہمارے نوجوان بلکہ سب لوگ بڑے پرجوش ہیں ۔
نمائندہ جنگ نیوز: مجھے یہ بتائیں کہ اس وقت کینیڈابڑے مشکل حالات سے گزرہاہے توآپ کی جماعت کی کیاحکمت عملی ہےان حالات سے نکلنے کیلئے۔

سونیاسدھو: سب سے پہلے تومیں یہ بتاناچاہونگی کہ ہم بہت اچھے ہمسایہ تھے اورہمیشہ رہے ہیں اورہم نے تویہ لڑائی نہیں مانگی تھییہ توہم پرتھوپی گئی ہے ۔اگرتھوپی گئی ہے توہممارک کارنی کی رہنمائی میں تیارہیں ۔ایک بات کہناچاہونگی کہ کوئی شک نہیں کہ نوکری کرنے والے لوگ متاثرہونگے اوردونوں اطراف سے یعنی امریکہ اورکینیڈادونوں طرف کے لوگ متاثرہونگے۔
مارک کارنی کے پاس بہترین سوچ ہے کہ کیسے انڈسٹری کوبچاناہےکیسے کاروبارکوبچاناہے ناصرف کاروبارانڈسٹری کوبلکہ ان کارکنوں کیبھی کیسے مدد کرناہے ۔جیساکہ انہوں نے پہلے 2کروڑکاہندسہ دیاتھااورپورے کینیڈامیں جتنے بھی مینوفیکچرزہیں ان کی کیسے مددکرناہے۔

ہم کیسے خودمختارہوسکتے ہیں کسی دوسرے ملک پرانحصارکرنے کی بجائے خودانحصاری پرزیادہ زوردیاجائے کہ ہم اپنے ملک میں ہی مینوفیکچرنگ کریں تویہاں نوکریاں دی جاسکتی ہیں ہمارے پاس کینیڈامیں بے شمارمواقع ہے اس لئے یہ مارک کارنی نے کہاہے کہ اگرامریکہ لیڈنہیں لیتاتوکینیڈاG7میں مضبوط معاشی ملک ہوگا۔میں تویہی کہونگی کہ لبرلزکی حمایت کریں ہمارےپاس نئے بہترین رہنماہیںجن کے پاسکینیڈااورہمیں مشکلات سے نکالنے کیلئے بہترین حل موجودہیں ۔
نمائندہ جنگ نیوز: آپ کویادہوگاکہ یہ کاربن ٹیکس بھی آپ ہی کی حکمران جماعت نے لگایاتھاجواب ہٹادیاگیاہے توعوام کیاسوچتی ہے کہ پہلے ٹیکس لگادیاگیااوربعدمیں واپس لے لیاگیا۔
سونیاسدھو: دیکھیں جی پہلے مختلف مشکلات تھیں اب تھوڑی مختلف مشکلات آئیں ہیں جیسے شمالی باڈرزکی طرف جومشکلات آئی ہیں تواس میں دیکھاگیاکہ لوگ کیلئے آسانی ہے یانہیں تومارک کارنی نے لوگوں سے بات کی عوام کوسناتواس کے بعدصارف ٹیکس معاف کیاگیاہے صرف اس لئے کہ لوگوں کیلئے آسانی ہو۔
یہاں میں کیپٹل گین کی بھی بات کرناچاہونگی کہ وہ نہ لگایاجائے توجیسے جیسے حالات ہوتے ہیں ان کے مطابق کام کیاجاتاہے ۔لوگوں کی آسانی کیلئے سب کیاجائے کہ انہیں کوئی پریشانی نہ ہواورحکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کی سہولت کومدنظررکھتے ہوئے تمام اقدامات کرے۔یہی مارک کارنی کی سوچ ہے کہ کیسے بڑی انڈسٹری جوماحول پراثراندازہوتی ہیں کوکیسے فائدہ دے کرتبدیلی کی طرف لایاجائے اورگرین ٹیکنالوجی میں بدلاجائے ۔
نمائندہ جنگ نیوز: میراہائوسنگ کے حوالے سے ایک سوال ہے کہ وزیراعظم نے بات کی ہے کہ کم آمدنی والے لوگوں کوگھردئیے جائینگے تو اس کیلئے کیاطریقہ کارہوگا۔
سونیاسدھو: دیکھیں وزیراعظم نے اپنی دوسرے پارٹی پلیٹ فارم سے کہاکہ 5لاکھ فائبرکے گھربنانے کااعلان کیاہے اس کیلئے انہوں نے ٹریننگ مفت کی ہے کیونکہ ان گھروں کیلئے ہمیں الیکٹریشن چاہئے ،پلمبرچاہئے ہونگے مزیدمزدوردرکارہونگے تاکہ جلدازجلدیہ گھرتعمیرکئے جاسکیں اورلوگوں کودئیے جاسکیں۔

