ماسکو: اماراتی صدر محمد بن زاید النہیان کی روسی صدر پیوٹن سے ملاقات

ماسکو(ایجنسیاں)متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید النہیان دورہ روس پر ماسکو پہنچے اور روسی صدر ولادیمر پیوٹن سے ملاقات کی۔ صدر پیوٹن نے ایران کی صورتحال کا جائزہ لینے اور اس پر تبادلہ خیال کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے حقیقی فلسطینی ریاست کے قیام کو اہم ترین معاملہ قرار دیا اور یوکرین تنازع میں قیدیوں کی رہائی اور سہ فریقی مذاکرات کرانے پر یو اے ای کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔