ماسکو ( کریملن، بین الاقوامی میڈیا)روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران میں جاری جنگ ختم کرنے کا مشورہ دیا ہے۔روسی ایوان صدر کریملن کے جاری کردہ بیان کے مطابق صدر پیوٹن نے امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ فون پر بات چیت کی۔
کریملن کے خارجہ پالیسی کے معاون یوری اوشاکوف کے مطابق اس بات چیت میں صدر پیوٹن نے ایران سے جنگ کے جلد خاتمے کیلئے ٹرمپ کو کچھ تجاویز بھی دیں۔بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے یوکرین تنازعے اور وینزویلا کی صورت حال پر بھی بات چیت کی،تیل کی عالمی مارکیٹ کی صورت حال پر بھی غور کیا گیا۔

