ماسکو (روسی میڈیا)روسی صدر ولادیمر پیوٹن نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔ روسی صدارتی دفتر کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان عالمی اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
گفتگو کے دوران روس اور سعودی عرب کے درمیان سیاسی، تجارتی، معاشی اور انسانی شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر بھی بات چیت ہوئی۔ روسی صدارتی دفتر کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے عالمی تیل منڈی میں استحکام برقرار رکھنے کے لیے اوپیک پلس فریم ورک کے تحت مشترکہ تعاون جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

