مالی نقصان کو دیکھ کر انڈین بنیۓ کی ساری اکڑ نکل گئی

پاکستان کو منانے کیلئے آئی سی سی اور بنگلہ دیش بورڈ کا وفد لاہور پہنچ گیا

بھارت نواز آئی سی سی نے بھاری مالی نقصان کو دیکھتے ہوۓ پاکستان کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے۔ آئی سی سی کا وفد پاکستان کو بھارت کے خلاف ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا میچ کھیلنے پر آمادہ کرنے کیلئے پاکستان پہنچ گیا۔ دوسری جانب صدر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ امین السلام بھی لاہور پہنچ گئے۔

ائر پورٹ پر چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر نے صدر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا استقبال کیا جن کا کہنا تھا پاکستان آمد پر معزز مہمان کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔ صدر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ امین السلام چئیرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات کرنے کے علاوہ دیگر میٹنگز میں بھی شریک ہوں گے۔

دریں اثناءآئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ بھی ہنگامی دورہ پر لاہور پہنچ گئے۔ لاہور ائرپورٹ پر ایڈوائزر ٹو چئیرمین پی سی بی عامر میر نے عمران خواجہ کا استقبال کیا۔آئی سی سی کے ڈپٹی چئیرمین عمران خواجہ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات کریں گے جس میں پاکستان کو ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ کھیلنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کی جاۓ گی۔