مانسہرہ(نامہ نگار)سرن ویلی فیملی پارک کے قریب نالے میں طغیانی کے بعد پھنسے 1300 سیاحوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر کے مطابق پارک اور ملحقہ علاقوں سے تمام سیاح نکال لیے گئے۔
اپر کوہستان میں دریائے سندھ کی سطح بلند ہونے پر قراقرم ہائی وے بند کر دی گئی جبکہ ریسکیو ٹیمیں ہائی الرٹ پر ہیں۔ دریائے گلگت میں بھی پانی کا بہاؤ تیز ہونے پر نشیبی علاقوں کو خالی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، چنار باغ کے اردگرد آبادی کو محتاط رہنے کا کہا گیا ہے۔

