ماہرین نے خوشگوار شادی شدہ زندگی کا راز بتا دیا

ماہرین نے خوشگوار شادی شدہ زندگی گزارنے کا بہترین طریقہ بتا دیا ہے۔

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق، شادی شدہ جوڑوں کے درمیان اچھے تعلق کا راز ان کی زبان میں چُھپا ہوتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ شادی شدہ جوڑوں کے درمیان اچھے تعلق کا انحصار اس بات پر ہے کہ ’آپ کب اپنی زبان بند رکھتے ہیں‘۔

ماہرین کے مطابق، اگر کسی انسان کو اپنے شریک حیات سے بحث یا لڑائی ہوجانے کے 2 یا 3 ہفتوں بعد اس بحث اور لڑائی کی وجہ یاد نہیں آتی تو یہ اس بات کی نشانی ہے کہ جوڑے کا تعلق خراب ہو رہا ہے۔

ماہرین نے بتایا کہ کامیاب شادی کا راز یہ ہے کہ میاں بیوی اکثر اپنے خیالات کا تبادلہ کرنے سے گریز کریں، سننے میں یہ بات کافی عجیب لگتی ہے مگر ہر فرد کو اپنے شریک حیات کی کچھ چھوٹی چھوٹی باتیں ناپسند ہوتی ہیں اس لیے ان چھوٹی چھوٹی باتوں پر لڑنے سے گریز کرنا ضروری ہوتا ہے اور اسی خاموشی میں کامیاب شادی کا راز چُھپا ہوا ہے۔

ماہرین کے مطابق، میاں بیوی کو ایک دوسرے کی ناپسندیدہ عادات کے بارے میں بات کرنا بہت ضروری لگے تو نرمی اور احترام سے کریں۔

ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ کوئی بھی انسان یا رشتہ مثالی نہیں ہوتا اور لڑنا جھگڑنا انسانی فطرت کا حصّہ ہے تو رشتے کو کامیاب بنانے کے لیے غلطیوں کو نظر انداز کرنا اور خوبیوں کے ساتھ ساتھ خامیوں کو بھی قبول کرنا ضروری ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں