متحدہ عرب امارات: فوجی ہیلی کاپٹر حادثے میں دو فوجی جوان شہید

ابوظبی ( یو اے ای وزارت دفاع)متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ دو مسلح افواج کے اہلکار ایک فوجی ہیلی کاپٹر کے گرنے کے نتیجے میں شہید ہو گئے۔

وزارت دفاع کے مطابق یہ حادثہ ہیلی کاپٹر کی تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا جبکہ یہ طیارہ قومی فرائض کی ادائیگی کے دوران پرواز کر رہا تھا۔

وزارت دفاع نے دونوں شہید ہونے والے اہلکاروں کے اہل خانہ سے گہرے افسوس اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہدا کو اپنی رحمتوں میں جگہ دے اور ان کے خاندانوں کو صبر اور سکون عطا فرمائے۔