ابوظہبی، متحدہ عرب امارات(نمائندہ خصوصی) متحدہ عرب امارات کی حکومت نے کہا ہے کہ ملک میں شہریوں، مقیم غیرملکیوں اور زائرین کی حفاظت اور سلامتی کو اولین ترجیح دی جارہی ہے اور موجودہ صورتحال مکمل طور پر کنٹرول میں ہے۔
حکام کے مطابق تمام متعلقہ ادارے ایک مربوط قومی نظام کے تحت اعلیٰ سطح کی تیاری اور مکمل استعداد کے ساتھ خدمات انجام دے رہے ہیں جبکہ سیکیورٹی اور ہنگامی اقدامات مؤثر انداز میں نافذ ہیں۔
حکومت کی جانب سے شہریوں اور رہائشی افراد کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے محفوظ مقامات پر گھروں کے اندر رہیں، سرکاری ہدایات کا انتظار کریں اور معلومات کے حصول کیلئے صرف مستند سرکاری ذرائع پر ہی انحصار کریں۔

